• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے بچوں کو پاکستان آنا چاہئے، دیکھیں انکے والد نے کیا کھلواڑ کیا، طلال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بچوں کو پاکستان آنا چاہئے، دیکھیں انکے والد نے کیا کھلواڑ کیا ،مگر وہ آئیں گے نہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں طلال چوہدری نے داخلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف صرف پابندی کافی نہیں مقدمات بھی درج ہوں گے، وطن کے خلاف سازش کا حصہ بننے والوں کو کھلی چھٹی نہیں ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید