جدہ (شاہد نعیم)سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے کہا ہے کہ تنازعات حل کیلئےہمیشہ سفارتی مکالمے کی حمایت کی ہے۔ ولی عہد سےایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پرسعودیہ سےاظہار تشکرکیا۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے دو ہفتے بعد عمل میں آئی ہے۔وزارت کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔