کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان اپنے والد سے اظہار یکجہتی کریں گے اور وہ آئیں گے ، تحریک انصاف کے عہدیداران لیڈ کریں گے ،ماہر اجناس شمس الاسلام نے کہا کہ پندرہ سال سے شوگر پالیسی ٹھیک کرنے کی بات کر رہا ہوں لیکن اسے آج تک ٹھیک نہیں کیا گیا،ماہر بین الاقوامی امور اسامہ بن جاوید نے کہاکہ امریکی صدر جنگ نہیں چاہتے ان کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے کوئی معاملہ طے پاجائے جس سے اسرائیلی سبکی بھی نہ ہو۔رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ یہاں قانون کی حکمرانی کی جگہ مافیا کی حکمرانی ہے ہم نکلیں گے تیاریاں جاری ہیں مشاورت جاری ہے کہ کس طرح لے کر چلنا ہے۔اس دفعہ جگہ اسلام آباد ڈی چوک نہیں ہے ۔ قاسم اور سلمان اپنے والد سے اظہار یکجہتی کریں گے اور وہ آئیں گے ۔عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کریں گی جہاں تک لیڈ کی بات ہے تحریک انصاف کے لوگ جنہیں عہدے دیئے گئے ہیں وہ لیڈ کریں گے ۔ پرتشدد رویہ حکومت کا ہے ہم جس زیادتی پر آواز اٹھاتے ہیں کہہ دیا جاتا ہے کہ پرتشدد ہیں۔