• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی (نیوزڈیسک)سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ انتقال کرگئیں۔ سچائی سے ان کی وابستگی، ان کا گہرا تجزیہ اور سماجی انصاف کے لیے ان کی بے لوث جدوجہد نے صحافتی اقدار کا ایک اعلیٰ معیار قائم کیاخاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ بدھ کے روز کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 84سال تھی، زبیدہ مصطفیٰ پاکستانی صحافت کی ایک عظیم علامت اور سینئر صحافی تھیں، وہ آج اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں، مگر اپنے پیچھے ایک ایسی میراث چھوڑ گئیں جو آنے والی نسلوں کے صحافیوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ بنی رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید