• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی ماڈل ٹاؤن متاثرین کا16جولائی کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان

پشاور(سٹاف رپورٹر)ریگی ماڈل ٹاؤن 16 ہزار سے زائد متاثرین 16 جولائی کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ بھی جائیں گے ،ریگی ماڈل ٹاؤن زون ون۔زون ٹو اور زون فائو کے 16 ہزار متاثرین بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، ریگی ماڈل ٹاؤن متاثرین کے صدر سراج الحق یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 35 سال سے ہمارا مسئلہ حل نہیں ہو رہا ہے اور حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے ،حکومت کی جانب سے قائم کمیٹی کی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ہمیں اپنا حق دیجئے اور کوکی خیل قوم کا اگر حق بنتا ہے تو ان کو بھی حق دیجئے ہماری ساڑھے 16 ہزار سے زائد متاثرین نے تو 35 سال قبل ترقیاتی کاموں۔پلاٹ کی قیمت اور جرمانے کی رقم جمع کرائی ہے لیکن 35 سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا،سراج الحق یوسف زئی نےکہا کہ ساڑھے 16 ہزار متاثرین میں سے اپنی گھر کا خواب دیکھنے والے بیشتر اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں یہ لیکن ہمیں اپنا حق نہیں ملا، پہلے مرحلے میں اڈیالہ جیل کے سامنے احتجاج کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں لانگ مارچ کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا چوتھے مرحلے میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائی جائے گی۔
پشاور سے مزید