• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا ایک یونٹ بڑھنے سے بل میں ہزاروں کا اضافہ کراچی دشمنی، علی خورشیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کراچی سمیت سندھ اور ملک بھر میں ماہانہ 200 یونٹ بجلی کی حد سے صرف ایک یونٹ زائد یعنی 201یونٹ پر 5سے 7ہزار روپے تک اضافی بلز کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی اور ملک بھر کے متوسط اور نچلے طبقے کے صارفین بجلی کے ناجائز بلوں تلے دب چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت اگر کوئی صارف ماہانہ 200یونٹ سے صرف ایک یونٹ زائد استعمال کر لے تو وہ نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں آ جاتا ہے، جس کے بعد اگلے 6 ماہ تک 200سے کم یونٹ استعمال کرنے کے باوجود بھی اُسے زیادہ نرخوں پر بلز ادا کرنے پڑتے ہیں،یہ پالیسی نہ صرف معاشی زیادتی بلکہ سماجی بے چینی کو بھی جنم دے رہی ہے، عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید