کراچی (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنمائوں محمد زمین خان باجوڑی ، محمد جاوید خان ودیگر نے کہا ہے کہ باجوڑ میں اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کو امن دشمن قوتوں نے شہید کیا ،انہوں نے مولانا خان زیب کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ، رہنمائوں نے مولانا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔