ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) ملتان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر احمد رضوان گھمن نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے ملتان کو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہمہ جہت اقدامات جاری ہیں، فارم ہاؤسز کے لیے نیا سیکٹر بی-ون متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں 4، 5 اور 8 کنال کے محدود پلاٹس دستیاب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وائس پریزیڈنٹ اظہر جاوید بلوچ، سابق صدر میاں راشد اقبال، مجید اللہ خان، خواجہ محمد علی، شیخ امجد، سہیل ہرل،شیخ ظفر،سید افتخار علی شاہ اور دیگر موجود تھے۔