• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 سال میں نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کے 3 اجلاس، قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے 40سال میں انتہائی اہم فورم نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی (این سی ایس ٹی ) کے صرف 3اجلاس ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہوگی کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے معاملے میں یہ رویہ ہے تو ہر کسی کا دل کرے گا ان پر حملہ کردیں،کمیشن ممبران کی مدت مکمل ہونے کے بعد کمیشن کیسے کام کرتا رہا؟، کمیٹی نے کمیشن کی کمپوزیشن مکمل کرکے اس کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کر دی ، قائمہ کمیٹی نے پی سی ایس ٹی کے حوالے سے الگ سے بریفنگ بھی مانگ لی، کمیٹی نے وزارت کے ماتحت اداروں کے سربراہ نہ لگائے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ، جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس سنیٹر کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ، کمیٹی کونیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید