• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کراچی موٹر رجسٹریشن ہفتہ اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عوام کی سہولت کے لئے ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ،ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گاہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص رہیں گےیہ فیصلہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے عوام کے بڑھتے رش و سہولت کے باعث کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید