اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ۔ ریلویز گروپ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ عمران مشال کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیا گیا ۔ سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر اظہر جاویدکو تبدیل کرکے ایف آئی اے میں تعینات کیاگیا ۔اسلامک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی اسلام آ باد کی گریڈ 17کی لیکچرار ڈاکٹر بی بی امینہ کو تبدیل کرکے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے ذیلی ادارے اکادمی ادبیات میں ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔