• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مل کر ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہر فرد باعزت زندگی گزارے، آصفہ بھٹو

کراچی (نیوز ڈیسک )ورلڈ پاپولیشن ڈے 2025پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی صحت، وقار اور بااختیاری کو ترجیح دینے پر زور دیا۔ انہوں نےایک پیغام میں کہا کہ مل کر ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہر فرد باعزت زندگی گزارے۔ اعداد نہیں، انسان اہم ہیں ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ، اور ہر خاندان کی خوشحالی ہماری توجہ کا مرکز ہونی چاہیے۔انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی، تولیدی صحت، تعلیم، اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری کو پاکستان کی ترقی اور انصاف کا بنیادی ذریعہ قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید