اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) بنگلادیش کےڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہےکہ ڈھاکا میں ستمبر میں ہونیوالی تیسری میڈ ان پاکستان نمائش سے پاکستان اور بنگلادیش کے مابین تجارت کے نئے راستے کھلیں گے ، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ تیسری میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس ڈھاکہ میں ہونے جا رہی ہے ۔ بنگلہ دیش عوام پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور نمائش سے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات مزید مستحکم ہونگے، بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ تجارت میں بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے زیر اہتمام تیسری میڈ ان پاکستان ایگزبیشن اینڈ بزنس انوسٹمنٹ کانفرنس ڈھاکہ میں 23سے27ستمبر کے دوران ہوگی ، اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔