• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان جلد متوقع، تعلقات مضبوط ہونگے‘ پاکستانی سفیر

اسلام آباد (فاروق اقدس) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، کوئی بھی بڑا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب اس میں آئوٹ کم نکلے، کچھ معاہدوں پر دستخط ہوں اور کوئی بڑی پیش رفت ہو، اس حوالے سے کام جاری ہے، دونوں طرف سے تیاریاں کی جائیں گی کہ اس دورے کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں ، سعودی عرب میں جو میگا پروجیکٹ جاری ہیں ان میں پاکستانی کمپنیوں اور شہریوں کیلئے مواقع ہیں، سپورٹس ڈپلومیسی پر بھی کام جاری ہے اور اس شعبے میں تعلقات بڑھا رہے ہیں،بھارت کیساتھ کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے مثبت کردار ادا کیا ، کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے بتایا کہ34میں سے 12معاہدے جن کی مالیت 800 ملین ڈالر ہے، ان پر مکمل عملدرآمد ہوا جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔ آئندہ چند ماہ میں مزید پیشرفت دیکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید