• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی تحریک انصاف کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جمائما نے خوفزدگی کا ٹویٹ جاری کر دیا انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے،امریکی ویزا حاصل کرنے کے لئے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے،انکے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ،پاکستان کے ویزے کے لئے لندن ہائی کمشن سے رابطہ نہیں کیا گیا ویزا سیکشن درخواست ملنے پر فیصلہ کرے گا ویزا اجرائی کے لئے وقت کی کوئی بندش نہیں ،ویزا درخواست منظور یا مسترد کرنے کا ویزا سیکشن کو مکمل اختیار حاصل ہے ،گولڈ سمتھ ہائوس سے ویزے کے لئے ہائی کمشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ،امریکہ میں کسی احتجاج یا اجتماع کے لئے کو ئی درخواست انتظامیہ کو نہیں ملی ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلمان نیازی کے پاکستان آکر اپنے والد کی رہائی کے لئے جدوجہد کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید