اسلام آباد (رانا غلام قادر ) ایران، اسرائیل جنگ کےباوجودجون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق جون2025میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات 6 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہو۔مالی سال 2024۔25 میں ایران سے درآمدات میں 18فیصد کا اضافہ ہوا۔