• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈرامہ سیریل ”مہرہ“ کا آج ”جیو ٹی وی“ پر آغاز

کراچی (جنگ نیوز) ناظرین کے انٹرٹینمنٹ کے ذوق کی تسکین کیلئے ”جیو ٹی وی“ پر شروع ہونے جارہی ہے نئی ڈرامہ سیریل ”مہرہ“ جسے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“نے شائقین کیلئے تخلیق کیا ہے۔ اس سیریل کو طاہر نذیر نے تحریر کیا ہے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حمزہ، علیزے اور سکندر کے بیچ رنجشوں کی ایک ایسی بساط دکھائی گئی ہے جس میں ہر کردار ایک ”مہرے“ کی صورت اپنی چال کا منتظر نظر آئے گا۔ شاعری میں ظہیر ظرف کے ہمراہ کمپوزیشن میں ایلکس شہناز (Shahbaz) کے سنگ معاونت کرتے ہوئے یشال شاہد نے اپنی مسحور کن آواز کے ساتھ ڈرامے کے او ایس ٹی کو ترتیب دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید