اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔فی کلوچینی ڈبل سنچری تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 200 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر188روپے44پیسے فی کلو پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کےنئےاعدادوشمارجاری کرد یے۔ رپورٹ کے مطا بق ایک ہفتےمیں چینی کی اوسط قیمت میں 3روپے 52 پیسےفی کلوکااضافہ ہوا۔ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188روپے44پیسےفی کلو ہے۔کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 184 روپے92پیسےفی کلو تھی۔ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت145روپے88پیسے کلوتھی۔