• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی پابندیاں لگیں تو ایٹمی پروگرام پر یورپ کا کردار ختم ہوجائیگا، ایران

کراچی ( جنگ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ان کے ملک پر پابندیاں لگانے سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے یورپ کا کردار مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔ ایران اورمغربی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع منصوبہ برائے عمل ( جکوپا) کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی پہلی ٹرم کے دوران 2018 میں ختم کر دیا تھا اس کی ایک شق کے مطابق اگر ایران اس ڈیل کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اقوام متحدہ کے ذریعے اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں، عراقچی نے یہ بھی کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ ایٹمی بات چیت کی ممکنہ بحالی کی تفصیلات کاجائزہ لے رہا ہے۔ برازیل کے دورےپر آئےہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’’ ہم ان مذاکرات کی ٹائمنگ، ان کے مقام ، ان کی صورت اور ان کے مشمولات اورمتعلقہ یقین دہانیوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید