• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اگلے دوسال میں 7.6ارب ڈالر کے اضافی فوجی اخراجات کرے گا، میکرون

پیرس (جنگ نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس اگلے دو سالوں میں 6.5 ارب یورو (7.6 ارب امریکی ڈالر) اضافی فوجی اخراجات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ روس، ایٹمی پھیلاؤ، دہشت گردی اور آن لائن حملوں جیسے نئے اور غیر معمولی خطرات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو اور قدامت پسند جماعتوں نے اس اقدام کی حمایت کی ہے، لیکن بائیں بازو کی جماعتوں نے حکومت پر تنقید کی ہے کہ وہ سوشل ویلفیئر کی سہولتیں قربان کر کے فوجی اخراجات کو ترجیح دے رہی ہے۔ صدر میکرون نے یورپ کے دفاع کو مضبوط بنانے اور یوکرین کی روس کے مکمل حملے کے خلاف جنگ میں حمایت کے لیے اپنی حکومت کے اخراجاتی منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید