اسلام آباد ( رانا غلام قادر)پاکستان کی جانب سے مئی دو ہزار پچیس میں قومی سلامتی اور عوامی مفاد میں بھارت کےساتھ تجارت پرہرقسم کی پابندی لگانےکےبعدافغانستان کاتجارت کے لحاظ سے پاکستان پر انحصاربھی مزیدبڑھ گیا-جون میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نوے فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر انتیس فیصد کا اضافہ ہواجبکہ تیس جون کو ختم ہونےوالےگذشتہ مالی سال کے دوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں اکتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔حکومتی ذرائع کےمطابق افغانستان کےلیےجون2025میں پاکستانی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 90فیصد اور ماہانہ بنیادوں29فیصد اضافے کے بعد 14کروڑ 20لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2024۔25 کے دوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات 31 فیصد اضافے کے بعد ایک ارب39 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں تاہم مالی سال2023۔24 میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات کاحجم ایک ارب7کروڑڈالرز تھا-