کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت8 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کورنگی 4نمبر سیکٹر 50Aمین روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو 30سالہ علی ندیم ہلاک ہوگیا ،ساتھی ریحان فہیم الدین کو گرفتارکرلیا گیا ،ملزمان شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے تھے ، نارتھ ناظم آباد بلاک Hالفلاح گرائونڈ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان وسیم نظام الدین اور فراز فرید کو گرفتار کرکے ایک پستول ،2 موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ناگن چورنگی پی این ایس سی کٹ کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 4 ملزمان قاسم رضا،محمد عمران ،طلحٰہ رضا اور محمد عادل کر گرفتار کرکے ایک نقلی سمیت 2پستول،2موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،ایس آئی یو نے مبینہ طور پرڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا کارندے اسد عرف چھوٹا کوسپر مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرکے 9ایم ایم پستول برآمد کرلی ۔