• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کی اچھی چیز سچائی اور ایمانداری ہے،جسٹس امین الدین

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج میں سیشن 25-2020 کے فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دینے کی تقریب کے مہمان خصوصی سپریم کورٹ کے آئنی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن فارغ التحصیل طلبہ، ان کے خاندانوں اور فیکلٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ نئے قانونی پیشہ ور افراد اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہوئے ہیں، یہ افراد اب علم، ہنر اور اخلاقی بنیادوں سے لیس ہیں تاکہ وہ معاشرے کے اہم رکن بن سکیں، انصاف کو برقرار رکھنے اور ناانصافی و جرائم کے خلاف فعال طور پر لڑنے کے لیے وقف ہو سکیں، ایک وکیل کی اچھی چیز سچائی اور ایمانداری ہے، وکیل کی ذمہ داری پیسہ کمانا نہیں بلکہ آئین کی حفاظت کرنا ہے، تقریب کے صدر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا کہ گیلانی لا کالج کے لیے آج دن ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، جسٹس امین الدین خان ، خود بھی اسی باوقار ادارے کے سابق طالبِ علم ہیں، ان کی اپنے ہی مادر علمی میں بطور چیف گیسٹ موجودگی گیلانی لا کالج کے شاندار ورثے اور اس کے اعزاز کی عکاسی کرتی ہے۔
ملتان سے مزید