ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیاکے خلاف کریک ڈاؤن، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں کریانہ سٹورز، پاپڑ فیکٹریز، ہوٹل سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی،اس دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 20 لٹر ناقص دودھ، 45 کلو کھلے مصالحہ جات، 30 کلو چائنہ نمک، 10 لٹر مضر صحت آئل تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق سورج میانی روڈ، لکڑ منڈی چوک، آرٹس کونسل بوسن ملتان میں 3 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج پر مجموعی طور پر 85 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح انڈسٹریل اسٹیٹ میں پاپڑ فیکٹری کو پاپڑوں کی تیاری میں ناقابل سراغ ملاوٹی اجزاء استعمال کرنے، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 50 ہزار روپے،نگانہ چوک میں دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے پر ملک شاپ کو 8000 روپےجرمانہ کیا گیا ۔