• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر قبضہ کیخلاف موضع بیٹ ملا نوالی کی بیوہ کا نواں شہر چوک پر احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) موضع بیٹ ملا نوالی تحصیل علی پور کی رہائشی بیوہ خاتون صفیہ بی بی اپنی معذور بیٹی شائلہ گل اور نذر عباس کے ہمراہ نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری 28کنال 11مرلہ زمین ملزمان ے جعل سازی و دھوکہ دہی کرتے ہوئے جعلی مختیار نامہ بنواکر فروخت کردی، ڈپٹی کلکٹر نے کیس 2015 میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور کو بھیجا جس نے 2017میں جعلی مختیار نامہ ثابت ہونے پر منسوخ کردیا اور ہمیں زمین کا قبضہ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ملزمان نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان کے پاس اپیل دائر کی جو تاحال زیر سماعت ہے جنھوں نے ہمارے خلاف فیصلہ دینے کیلئے 29جولائی کا عندیہ دیا ہے ، ملزمان ہمیں سنگین نتائج سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، خاتون نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ اگر ہمیں ہمارا حق نہ ملاتو معذور بچوں کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجائوں گی ۔
ملتان سے مزید