ملتان(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم عامر عباس سے 20لیٹر شراب ملزم ساجد سے 10لیٹر شراب سیتل ماڑی پولیس نے ملزم دلاور سے 10لیٹر شراب حرم گیٹ پولیس نے ملزم فیصل سے 10لیٹر ملزم فیصل دستگیر سے 10لیٹر شراب بستی ملوک پولیس نے ملزم مشتاق سے 18لیٹر شراب جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم شکیل سے 16لیٹر شراب برآمد کرلی۔ زیادتی کے مقدمات میں بیانات سے منحرف ہونے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس کو سول ڈیفنس سے شکیب احمد نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم محمد عمران نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول یونٹ قائم کیا ہواتھا جس کی بابت کوئی لائسنس وغیرہ نہ دکھا سکا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات کرلیے ۔بستی ملوک پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ ملزم محمد ابراہیم میری بیوی عظمی مائی کو ورغلاپھسلاکر اغوا کرکے فرار ہوگیا جبکہ دولت گیٹ پولیس کو فریاد نے بتایا کہ ملزمان جاوید وغیرہ میری بھانجی کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں کی الٹریشن کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔