ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل اورجنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال نے سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،ملک حیدر عثمان ،بلال ابرار آرائیں ،لائبریری سیکرٹری سمیرا انجم،زوہیب حسن،نادر مرالی کے ہمراہ بار کی وسعت ،عدالتوں سے ایگزیکٹیو بلاک تک راہداری، لائبریری، کنٹین اور دیگر ڈویلپمنٹ کا موں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بار ممبران کو سہولتوں کی فراہمی اور بہتر ماحول فراہم کرنے اور ملتان بار کو ایک شاندار تاریخی بار بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں بار ممبران کی عزت و وقار ،اعلیٰ کوالٹی کھانے پینے کی چیزوں اور ڈسپنسری میں ہمہ قسم دوائیوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔