• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل پاکستان پارٹی انتخابات میں ندیم ممتاز چیئرمین ، معین قریشی سیکرٹری منتخب

ملتان(سٹاف رپورٹر )مستقبل پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن،انجینئر ندیم ممتاز قریشی پارٹی چیئرمین اور معین قریشی مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں ، چیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن کمیٹی سید راشد حسین بخاری نے منتخب ہونے والے پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انجینئر ندیم ممتاز قریشی پارٹی چیئرمین،محمد معین قریشی مرکزی جنرل سیکرٹری،رانا شاہد صدر جنوبی پنجاب،سید اظہر حسین بخاری نائب صدر جنوبی پنجاب،عبدالکریم جنرل سیکرٹری، ایڈووکیٹ عامر لیگل ایڈوائزر،محمد یوسف صدر ضلع ملتان،شیخ مطیع اللہ نائب صدر،محمد طلحہ یوسف صدر یوتھ ونگ،عثمان طاہر نائب صدر یوتھ ونگ،گل خان انچارج سپورٹس ونگ،ڈاکٹر منظور احمد انچارج ہیلتھ ونگ مقرر ہو گئے۔
ملتان سے مزید