• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلاوت قرآن روح کو تسکین اور خوشبو دماغ کو روشنی دیتی ہے ،مصری قاری شیخ عمر

ملتان(سٹاف رپورٹر ) مصر کے قاری القراء الشیخ عمر الجندی المصری نے کہا ہے کہ جس طرح قران کی تلاوت روح کو تسکین دیتی ہے ایسے ہی خوشبوئیں دل اور دماغ کو روحانی روشنی عطا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے رضوان العطور کے بانی محمد رضوان کے زیر اہتمام مختلف اقسام کے عربی عود،روحانی خوشبوئیں اور قدرتی عطر کی نمائش کا جائزہ لیا،اسلامی ٹوپیوں کا نیا سٹاک بھی انہیں پیش کیا گیا اس موقع پر قاری عزیر ہاشم ایوارڈ یافتہ تہران نے بھی تلاوت کی ۔
ملتان سے مزید