ملتان( سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ کی جانب سے اردل روم کا انعقاد کیا گیااور شوکاز نوٹسز پر سماعت کی گئی اردل روم میں 17 پولیس افسران و ملازمان پیش ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے 03 پولیس ملازمین کے شوکاز نوٹسز کو فائل کیا 02 پولیس ملازمین کو وارننگ جاری کی 02 پولیس ملازمین کو ڈی ڈکشن آ ف پے کی سزا دی گئی جبکہ 02پولیس ملازمین کو سروس ضبطگی کی سزا سنائی۔07 پولیس افسران کو سنشور جبکہ 01 پولیس افسر کو انکریمنٹ سٹاپ کی سزا سنائی گئی ۔