ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، نامعلوم مسلح ڈاکو اور چور شہریوں کی لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے سجاد حسین سے موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل لیکر فرار ہوگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد مدثر سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 15ہزار و موٹرسائیکل چھین کر لے گئے محمد حسنین سے دو مسلح نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 12ہزار موٹرسائیکل و دو موبائلزفونز چھین لیا جبکہ کینٹ کے علاقے سیف الرحمن کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے خضر حیات کا موبائل مظفر آباد کے علاقے محمد مرتضی کا موبائل قطب پور کے علاقے بلقیس بی بی کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے آصف شہزاد کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے محمد مرسلین،شاہ رخ اور محمد عاشر کے موبائلزفونز نیوملتان کے علاقے شاہدہ کنول کا سامان کامران یونس کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے محمد اکمل کا موبائل زاہد کا بجلی میٹر لوہاری گیٹ کے علاقے سمیر ارباب ،مسرت علی کے موبائلزفونز حرم گیٹ کے علاقے محمد تنویر کا موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے محمد علی کا موبائل کپ کے علاقے علی رضا کی موٹرسائیکل ،قادر پورراں کے علاقے جہانگیر خان ورکشاپ سے سامان ،سٹی جلالپور کے علاقے محمد بخش کا موبائل و موٹر چوری ہوگئے ۔