• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز کا فیصلہ،میپکو کے 7لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 7لائن سپریٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔  کنسٹرکشن سب ڈویژن لودہراں کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ محمد ایوب وٹو کو تین مختلف کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس میپکو ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر6 سال کے لئے 3سالانہ انکریمنٹس روکی گئی ہیں ۔ کنسٹرکشن سب ڈویژن لودہراں کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد خلیل کو دو مختلف کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر 4سال کے لئے 2سالانہ انکریمنٹس روکنے کی سزادی گئی ہے ۔ 
ملتان سے مزید