• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو میں لائن مین گریڈ Iسے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈII کے امتحانی نتائج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے لائن مین گریڈ Iسے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIIکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن ٹریننگ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔  500پروموشن ٹریننگ امتحان میں شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن میپکو کے لائن مین گریڈ Iرفیق احمد ضیاء نے پہلی،مظفرگڑھ کے محمد سرفراز نے دوسری اورشعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن کے محمد یونس نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میںمحمد عمر عثمان ، خورشیداحمد، عبدالرحیم، رضوان رشید ، محمد اشرف، اصغر علی ، محمد شاکر(بہاولنگر)، سعیداحمد ،محمد نسیم مطلوب (رحیم یار خان )، محمد وسیم (ساہیوال)، صغیراحمد ، محمد اقبال جاوید، مجاہد حسین، عبدالرزاق(مظفرگڑھ) شامل ہیں ۔
ملتان سے مزید