ملتان(سٹاف ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 15 سالہ لڑکی انعم اصغر کے اغوا کی رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16 جولائی کو مغویہ کو عدالت کے روبرو پیش کریں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ نے اپنی مرضی سے شادی کر لی ہے اور اب اغوا کا کیس نہیں بنتا ہے جبکہ پٹیشنر محمد اصغر کے وکلاء مرزا محمد ادریس خان اور سعدیہ نورین ترگڑ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق انعم کی عمر 14 سال 11 ماہ بنتے ہیں کیونکہ اس کی پیدائش 18 اگست 2010کی ہے وہ کم عمر ہے، جسٹس علی ضیا ء باجوہ نے حبس بیجا کی آٹھ درخواستوں کی سماعت کی اور دو روز میں متعلقہ پولیس افیسرز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالجبارکی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔شہری کو شدید زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عمران کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرنے کا حکم دیا ہے،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد خارج۔بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور ،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت منظور،مقتولہ ثانیہ زہراکے شوہر علی رضا کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں درج مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نوشین عمیر نے 28 جولائی تک ملتوی۔