ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سلیکشن بورڈ کی کارروائی پر فیکلٹی ممبران کا شدید احتجاج، میرٹ و پالیسی کی خلاف ورزیوں کا الزام، جامعہ زکریا میں 12 جولائی 2025 کو ہونے والے سلیکشن بورڈ کی کارروائی پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےوائس چانسلر وچیئرمین سلیکشن بورڈ کو تحریری طور پر اپنے اعتراضات جمع کروا دیے ہیں۔فیکلٹی ممبران نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ متعدد ایسے اساتذہ جنہوں نے تمام ضروریات پوری کر رکھی تھیں کو بورڈ کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا اور نہ ہی ان کی مکمل سماعت کی گئی، بعض امیدواروں کو 4 سے 5 گھنٹے طویل انتظار کے بعد یہ بتا کر واپس بھیج دیا گیا کہ ان کے کیسز "مؤخر" کر دیے گئے ہیں۔فیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔