• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا جے ایف 17 طیارہ برطانیہ کے رائل انٹرنیشنل شو کا حصہ ہوگا

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کا جے ایف 17طیارہ جس نے اپنی کارکردگی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی اب پہلی مرتبہ برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئرشو میں حصہ لے گا۔یہ شو 18جولائی سے 20جولائی تک آر اے ایف فیئر فورڈ میں منعقد ہوگا، شو میں پاکستان کےجے ایف17کے علاوہ سی ون 30اور آئی ایل 78 طیارے حصہ لے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جے ایف 17کسی انٹرنیشنل شو میں حصہ لے رہا ہے۔یاد رہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں فرانس کے طیاروں رافیل سمیت دیگر بھارتی طیاروں کو بھی جے ایف 17 نے ہی زمین چٹائی تھی اور اب وہ شو کا حصہ بن کر برطانیہ کی فضائوں میں پرواز کرتا نظر آئے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الوقت ایئرشو میں بھارت کی نمائندگی کرنے کیلئے کوئی طیارہ شامل نہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جنگ میں بھارت کو اپنی طیاروں کی تباہی کے باعث جہاں بین الاقوامی سطح پر بھارتی فضائیہ کی ساکھ کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا وہیں داخلی سطح پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جکومت کو سخت تنقید کا سامنا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید