اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نےʼʼٹیکس ریکوری ʼʼ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی 2انٹر ا کورٹ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے فریقین کو ایف بی آ رکا مناسب مہلت کے بغیر ریکوری نوٹس جاری کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ،عدالت کاکہنا ہے کہ ایسا عمل انصاف کے اصولوں اور قانونی تقاضوں کے خلاف ہے ،ٹیکس افسران کی جانب سے ان اختیارات کا استعمال آمرانہ رویے کی مثال ہے، جو شہریوں کے وقار، منصفانہ ٹرائل اور انصاف تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا باعث بنتا ہے،ٹیکس افسران کی جانب سے ان اختیارات کا استعمال آمرانہ رویے کی مثال ہے۔