ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ اوقاف ملتان زون کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس زونل آفس ملتان میں ہوا،اجلاس کی صدارت زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان سید ایاز الحسن گیلانی نے کی جبکہ اس کا مقصد محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری و زیر التوا منصوبہ جات اور مالیاتی و مذہبی امور کا جائزہ لینا تھا،اجلاس میں ڈسپنسریز سے متعلق مسائل اور سہولیات کی فراہمی کا جائزہ،زیر التوا منصوبہ جات کی تفصیل بمعہ لاگت، منظور شدہ اسکیمز اور مستقبل کی منصوبہ بندی،اکاؤنٹس اور آڈٹ رپورٹس جنوری تا جون 2025کے درمیان آڈٹ کی گئی رپورٹس کا جائزہ، مساجد کی مرمت، عملے کی کمی اور عوامی فلاحی پروگرامز جیسے ڈینگی و پولیو آگاہی مہمات،ریونیو رپورٹنگ سمیت دیگر امورکا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر زونلایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان سید ایاز الحسن گیلانی نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمے کی بہتری کے لیے اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں اور ہر ماہ کی پانچ تاریخ تک تمام ریونیو گوشوارے دفتر کو ارسال کریں۔