ملتان ( سٹاف رپورٹر) کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر خواجہ عبدالغفار اور ا ن کے رفقائے کار نے ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر ہول سیل کونسل ملتان کے صدر محمد سلمان خان، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمان،چیئرمین عدنان مظہر، سینئر نائب صدر وحید اقبال بھٹہ، نائب صدر ندیم نذیر تھیہم، جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی، فنانس سیکرٹری ماجد گل اور دیگر کو گلدستے اور مٹھائی پیش کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد خواجہ عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری محمد عرفان قریشی نے کہا کہ صوبے بھر کے کیمسٹس کو درپیش مسائل ،بے جا ٹیکسز، لائسنسنگ کے پیچیدہ تقاضے اور ادویات کی سپلائی چین میں عدم شفافیت و دیگر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تنظیموں کو ایک صفحے پر آنا ہو گا، اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اینڈ رٹیلرز ایسوسی ایشن شجاع آباد کے نائب صدرملک عارف، چیئرمین مجلس عاملہ عرفان احمد خان ،وائس چئیرمین راؤمحمد ارشد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک فرحان، سیکرٹر ی نشر و اشاعت ملک فیاض احمدکھچی ، کو آرڈی نیٹر ملک احمد حسن ڈوگر، خواجہ نعیم، ملک لقمان ،شاہ زیب ،شیخ جہانگیر،شیخ احمد ثقلین، چیف کوآرڈی نیٹر خواجہ اسامہ ودیگر بھی موجود تھے۔