• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا زیر تعمیر سیف سٹی دفتر کا دورہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے زیر تعمیر سیف سٹی دفتر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی سسٹم جلد فعال ہو سکے۔سی پی او ملتان نے اس موقع پر کہا کہ سیف سٹی منصوبہ شہر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید مانیٹرنگ سسٹم اور کیمروں کی مدد سے ملتان میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔سیف سٹی دفتر کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا، جس کے بعد شہر میں جدید نگرانی کے نظام کے تحت جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید علی جعفر اور دیگر افسران اس دوران ان کے ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید