کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود مستان چالی سلطانی مدرسہ کے قریب گھر میں گولی لگنے سے 11سالہ بچی زینت دخترگل زادہ شدید زخمی ہوگئی ،اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں وہ دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ زینت گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے گولی آ کر اس کے پیٹ میں لگی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفیش کررہی ہے۔