اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کے نام خط میں لکھا ہے کہ سینیٹ الیکشن کاانعقاد ممکن بنایا جائے،سینیٹ انتخابات اور حلف برداری آئینی تقاضے ہیں۔الیکشن کمیشن نے خط میں درخواست کی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، آئین کے آرٹیکل 255(2) کے تحت کسی شخص کا انتخاب کریں تاکہ وہ پولنگ کی تاریخ سے پہلے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین کو مخصوص نشستوں پر حلف دلائیں۔ الیکشن کمیشن 7 جولائی کو سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے۔