• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے کراچی کے مسائل پر وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی شہری سندھ سے دشمنی پر وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی نمبر پلیٹ،کراچی کے اداروں میں اندرون سندھ سے ملازمین کےتبادلے،کراچی میں پانی کی قلت،امن وامان کی صورتحال، شہری کوٹے پر ملاز متوں میں ناانصافی،بجلی کے طویل بحران، گیس کی بندش سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور کراچی کے شہریوں کو شدید تحفظات ہیں،بار بار توجہ دلانے کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے ان مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے وفاق میں حکومتی اتحادی ہونے کے باعث ایم کیو ایم کو شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے، ایم کیو ایم کی اعلی قیادت نے صورتحال پر تفصیلی مشاورت کے بعد وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اتحادی ہونے کے باوجود وفاق کی ایک اور اتحادی جماعت پی پی نے صوبے میں ایم کیو ایم کو شہری سندھ کے مسائل کے سلسلے میں مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے، وفاقی حکومت نے کئی بار ہمارے مسائل کو صدر آصف علی زرداری اور پی پی کی اعلی قیادت کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا مگر تاحال اس میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
اہم خبریں سے مزید