اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نےیہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیرِ صدارت ملکی زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اور ایگری فنانسنگ پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے۔