کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف قوال ماجد صابری نے کہا کہ قلات واقعے میں انکا بھائی احمد صابری اور بھتیجا رضا صابری شہید ہوئے، بس میں ہمارے قوال گروپ کے 17 افراد سوار تھے۔ مجھے صبح جہاز سےکوئٹہ جانا تھا جہاں ہمارے گروپ کی پرفارمنس تھی،بھائی ،بھتیجے اور ساتھی قوال کی لاشیں کراچی پہنچادی گئی ہیں،نماز جنازہ بعد نماز جمعہ آج اداکی جائے گی۔