• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ادھر انہوں نے کہا ہے کہ سول سروس کو مزید فعال کرنے کے لیے اس کی تجدید نو وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعظم نے چین میں 300 پاکستانی گریجوایٹس کی زرعی تربیت مکمل ہونے اورپاکستانی ٹیم کے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاذ ہونے جا رہا ہے،وسطی ایشیاء سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید