• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے تعلیمی بورڈ کراچی اور کراچی کے اساتذہ پر لگایا گیا بدنما داغ دھو دیا، سپلا، زرینہ راشد کو مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر منور عباس، رسول قاضی سمیت دیگر رہنماؤں عدیل خواجہ، نہال اختر،شبانہ افضل پروفیسر آصف منیر، حسن میر بحر، عبدالرشید ٹالانی، زاہد لطیف، کنول مجتبیٰ، محمد جمال، شفق زہرا، حبیب خان، نوید علی، سید محمد حیدر، احمد علی خان، ریاض مہدی خاصخیلی، عدنان اللہ، مقبول میمن، ندیم احمد، تبسم کوثر، سید جنید علی، انور علی، شوکت علی جوکھیو، محمد ہارون، ڈاکٹر قمر العارفین، نوید خان، ابوبکر بلوچ، باچا خان، حسین موسی، ڈاکٹر ناصر و دیگر رہنماؤں نے این ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے طالب علموں کی نمایاں کارکردگی پر اپنے بیان میں کہاکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور اس سے وابستہ کالج اساتذہ پر نتائج کی خرابی کے الزامات لگائے گئے، ان کو بہت برا بھلا کہا گیا، مگر جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے کراچی بورڈ پر لگایا گیا داغ دھو دیا جس پر ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی زرینہ راشد، ان کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے مزید کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے مقابلہ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پاس ہونے والے طلبہ کی کامیابی کا تناسب واضح طور پر زیادہ یعنی 77 فیصد رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید