• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے پاکستان سے الحاق کے اعلان کو 78 سال مکمل ہونے کے موقع پر کشمیریوں کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی جماعت اور پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بلاول ہائوس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو جموں و کشمیر کے عوام نے واضح طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ مقدس عہد ہماری اجتماعی سوچ کا حصہ ہےاور پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ان کی طویل و کٹھن مگر عظیم جدوجہدِ حقِ خودارادیت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہدا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا۔

اہم خبریں سے مزید