• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں ایوارڈ جیتنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی مبارکباد

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کی یو کے (UK) میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (Royal International Air Tattoo-RIAT) ائیر شو میں ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کے شاندار کارکردگی پر پاک فضائیہ کی قیادت، پائلٹس، ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاک فضائیہ کی قیادت کے ویژن اور پائلٹس و ٹیکنیشنز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے مئی 2025 میں دشمن کے 6 طیارے گرا کر عملی میدان میں اپنا لوہا منوایا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیاہےجے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 ہرکولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
اہم خبریں سے مزید