• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے فون کرکے معذرت کی، ہارون اختر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہےکہ کراچی چیمبر کے عہدیداروں نے فون کرکے مجھ سے معذرت کی ہے معافی مانگی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما خرم ذیشان نے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جن ناموں کا اعلان کیا گیا ہے وہ واقعی خان صاحب کی طرف سے ہے کیونکہ اس کا ابھی تک آفیشلی نوٹیفکیشن بھی نہیں آیا ہے ،میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر پاکستان تحریک انصاف میں دو دھڑے آمنے سامنے آچکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ ہماری ایک میٹنگ وزیر خزانہ کی سربراہی میں تمام چیمبر ز سے ہوئی تھی اور ان کی ہی خواہش پر ہم نے یہ کمیٹی بنائی تھی اور ان کی جانب سے جو بھی ڈیمانڈز تھے ان کو توجہ سے سنا اور اس کے لئے ہم نے آؤٹ سائیڈ وکلا اور ٹیکس کنسلٹنٹ کو بھی بلایا ہوا تھا ہم نے ایف پی سی سی آئی او رچیمبرز کے موقف کو جانا اور پھر اس کو آؤٹ سائیڈ وکلا اور ٹیکس کنسلٹنٹ سے مشورہ کرتے اور پھر ایف بی آر سے مشورہ کرتے تھے اور پھر سب مل مشترکہ مشاورت کے بعد ایک پرپوزل تیار کرتے تھے کہ یہ پرپوزل ہم پیر کے روز وزیراعظم کو پیش کریں گے اس موقع پر کسی نے بھی تحریری طور پر دینے کی نہ ہی ڈیمانڈ کی اور نہ ہی کوئی اس حوالے سے بات ہوئی یہ طے ہوا تھا کہ وزیراعظم سے بات کرکے اس کو پوری کوشش کرکے منظور کراکے واپس آئیں گے اور پھر میٹنگ کریں گے ۔
اہم خبریں سے مزید